حکومت فوری طور پر غاذی ممتاز قادری کو رہا کرے ،علامہ شبیر احمد نوری

لاہور میں لاکھوں کی تعداد میں لبیک یارسول ریلی لوگوں کی شرکت سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہیئیں، صوبائی رہنما جے یو پی

منگل 26 جنوری 2016 20:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ ایم ایم اقبال قادری تنظیم تحفظ مساجد و مدارس اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ شبیر احمد نوری نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر غاذی ممتاز قادری کو رہا کرے لاہور میں لاکھوں کی تعداد میں لبیک یارسول ﷺ ریلی لوگوں کی شرکت سے حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاییے پنجاب میں دینی مدارس و علماء کے گھروں پر چھاپے طلباء کی گرفتاریاں قبول نہیں پنجاب میں علماء پر تشدد افسوسناک ہے ہم علامہ محمد خادم حسین رضوی کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہیں مذید انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر ایک لاکھ بڑے کھرب پتی اورارب پتی حضرات کی فہرست بنائی جائے اور ان سے 60فیصد کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے۔

(جاری ہے)

شریعت مطہرہ کی روشنی میں ٹیکس نہ دینا غیر شرعی عمل ہے لہٰذا ہر شخص کو اپنی آمدن کے حساب سے ٹیکس ادا کرناچاہیے۔ شریعت کی روح سے کرپٹ مافیا کا احتساب اوراُن سے پائی پائی وصول کرنا حکومتی اداروں پر فرض ہے۔ تاجر حضرات، سیاسی ،مذہبی اورسماجی جماعتوں کا آڈٹ نہ کرانے والے قومی مجرم ہیں جھوٹے بول اور انقلاب کے کھوکھلے دعوؤں سے عوام کو بے وقوف بنانا شریعت کی روشنی میں حرام ہے ۔

مضبوط معیشت اورسرمایہ کاری کا عمل تیز کیا جائے ۔فرنٹ مینوں پر ہاتھ ڈالنے کی وجہ سے کرپٹ مافیا کی چیخ و پکارنہ سنی جائے اور ان کے ہاتھوں ریاستی ادارے کسی صورت میں بلیک میل نہ ہوں ۔علماء کرام ،مشائخ عظام ،صحافیوں، سیاستدانوں، جرنیلوں ،تاجروں اور بیورکریٹس کو چاہے کہ وہ احتساب کیلئے خود کو عوام کے سامنے پیش کریں خوشحال، خوددار اور خود مختار ملک ہی روشن پاکستان بن سکتا ہے ۔

بلا امتیاز احتساب کاعمل شروع کیا جائے ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے قانون کی نظر میں سب برابر ہیںآ ئین کی روح کے مطابق شفاف احتساب وقت کی ضرورت ہے افسران دیانتداری ،فرض شناسی اور عوامی فلاح و بہبود کو اپنا شعار بنائیں اورقانون سے ہٹ کر حکمرانوں اورافسران بالاکے غیر قانونی حکم ماننے سے انکار کر دیں۔ موجودہ احتسابی عمل بلا امتیاز تیز ہونا چاہیئے۔لیکن متنازعہ احتساب نہیں ترجیحی بنیادوں پرپاکستانیوں کو وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں حکومتی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے اپنے اختیاراستعمال کریں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے احتساب کے عمل کو تیز کریں۔