چیف جسٹس اعجاز الاحسن سے لیہ بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات

منگل 26 جنوری 2016 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے لیہ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر چودھری نوید احمد گجر اور سیکرٹری میاں اختر عباس سمیت دیگر عہدیدار اور وکلاء رہنماء شامل تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ طارق افتخار احمد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنماؤں نے وکلاء اور سائلین کی آسانی کیلئے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بار ایسو سی ایشن کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔

فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :