محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 296.324ملین خرچ کئے جا چکے ہیں ،آصف سعید منہیس

جاری ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،صوبائی وزیر پنجاب

منگل 26 جنوری 2016 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منہیس نے کہا ہے کہ 2015-16میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی بحالی اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر کے لئے413.186ملین روپے کے فنڈ مختص کئے جن میں 296.324ملین روپے مختلف منصوبوں کی تکمیل پر صرف کئے جا چکے ہیں -یہ بات انہو ں نے آج محکمہ کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران کہی -اس موقع پر سیکرٹری خصوصی تعلیم عنبرین رضا ،ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن فاضل چیمہ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے خصوصی تعلیم کے ڈی اوز موجود تھے-اجلاس کے دوران بریفنگ میں آصف سعید کو بتایا گیا کہ بہاولپور میں 100.260 ملین ، لاہور25.000،راولپنڈی 3.600ملین ،سرگودھا 20.

(جاری ہے)

545ملین ،فیصل آباد8.000ملین ، ملتان18.800ملین ،ڈی جی خان20.000ملین اور ٹیچر ٹریننگ انسٹی آف سپیشل ایجوکیشن پاک فضائیہ کے تعاون سے تعمیر کرنے کیلئے 50ملین اور سپیچ تھراپی یونٹ جوہر ٹاؤن کی تعمیر کیلئے 5.000ملین جاری کئے گئے -جن میں سے 133.119 ملین خرچ ہو چکے ہیں -ا س موقع پر صوبائی وزیر نے تمام اضلاع کے ڈی اوز کو ہدایت جاری کیں کہ وہ 15فروری تک تمام منصو بوں کے ٹینڈز پراسیس کروائیں-انہو ں نے کہا پراجیکٹس کی تعمیر میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں در پیش مشکلات کو فوری حل کر کے کام کا فوری آغاز کیا جائے-آصف سعید منہیس نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی اوز اپنے اپنے ضلع میں جاری منصوبوں کے ذمہ دارہوں گے اور ان منصوبوں کی بر وقت تکمیل میں کوئی خامی یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :