الطاف شکور و دیگر پاسبان رہنماؤں کاگورنر سندھ کے بھائی اور میاں عامر محمود کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 26 جنوری 2016 19:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی انوار العباد خان اور معروف صحافی و سماجی رہنما اور سابق ناظم لاہور میاں عامر محمود کے والد میاں ظہور الحق کے انتقال پرپاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکورو دیگر مرکزی رہنماؤں نے تعزیت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور ، سینئر نائب صدور طارق جمیل ، اعظم منہاس ، رفیق خاصخیلی ، انجینئر آفتاب الدین ، نائب صدور عبدالحاکم قائد ، رامبیل خان ، ڈاکٹر شبیر مغل ، جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا و دیگر نے مرحومین کی مغفرت اور تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :