سراج الحق اور لیاقت بلوچ کا صاحبزادہ یعقو ب علی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 26 جنوری 2016 19:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اوران کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم محب وطن ، ذہین اور سفارتکاری کی بڑی مہارت رکھتے تھے ۔ ایک صاف ستھرا ، مہذب انسان دنیا سے رخصت ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :