روس میں سوائن فلو بے قابو ہوگیا،50افرادہلاک

منگل 26 جنوری 2016 19:49

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) روس میں سوائن فلو سے 50 افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اندازہ مقامی حکام سے حاصل ہونے والی معلومات سے مرتب کیا گیا۔

(جاری ہے)

روس کے جنوبی علاقے روستوف کے طبی حکام نے مقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ روز دو مزید افراد سوائن فلو کے باعث ہلاک ہوئے۔ اس طرح اس علاقے میں اس وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ جبکہ اس کے قریبی علاقے وولگوگراڈ میں سوائن فلو کے باعث 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اب تک کل 50افراداس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :