شامی صدر کو عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا نہ سیاسی پناہ کی پیشکش کی ،روس

منگل 26 جنوری 2016 19:47

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہاہے کہ ماسکو نے شامی صدر بشار الاسد کو نہ تو عہدہ چھوڑنے کو کہا ہے اور نہ ہی انہیں سیاسی پناہ دینے کی کوئی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ماسکو میں اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران لاوروف کا اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔ لاوروف کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :