شام کے حوالے سے امن مذاکرات جمعہ کو جنیوا میں ہوں گے

امن مذاکرات سے کوئی امید نہیں ہے، شامی اپوزیشن ٹیم کے سربراہ

منگل 26 جنوری 2016 19:47

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) شام کے حوالے سے اتحادی ممالک کا اجلاس جمعہ کو ہوگا جس میں شامی حکومت اورحزب اختلاف کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ادھر شام کے حوالے سے امن مذاکرات کے لیے شامی اپوزیشن ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ جنیوا میں جلدہونے والے ان مذاکرات کے حوالے سے زیادہ پْر امید نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اسد زعبی نے کہاکہ حالیہ سفارتی کوششوں سے مذاکرات کے دوران امید کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیفان دے مِستورا اپوزیشن ٹیم پر شرائط مسلط نہیں کر سکتے۔ تاہم شرائط کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔

متعلقہ عنوان :