اطالوی وزیر اعظم جلد ایران کا دورہ کریں گے، حسن روحانی

منگل 26 جنوری 2016 19:46

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اطالوی وزیراعظم ماتیو رینزی آئندہ مہینوں میں ایران کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیاکے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کا فروغ ہے۔ اٹلی کے دورے پر پہنچے روحانی نے یہ اعلان اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کیا ۔ روحانی اٹلی اور فرانس کے چار روزہ دورے پر یورپ میں ہیں۔ روحانی کے اس دورے کا مقصد مغرب کے ساتھ ایرن کے تعلقات کی تجدید نو ہے۔

متعلقہ عنوان :