شامی شہر حمص میں دوخود کش حملے،، 22 افراد ہلاک،100زخمی

ہلاک ہونے والوں میں 13 حکومتی فوجی بھی شامل،داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

منگل 26 جنوری 2016 19:46

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) شام کے وسطی شہر حمص میں ہونے والے دوہرے خودکش بم حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ،ان دھماکوں کے نتیجے میں 100 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے بعد پھیلنے والی افراتفری کے دورران دوسرے شخص نے بھی دھماکا کر دیا،ہلاک ہونے والوں میں 13 حکومتی فوجی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 100 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حمص کے گورنر طلال برازی کے مطابق دونوں حملہ آور ایک ہی گاڑی میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر پہنچے اور ایک شخص نے گاڑی سے نکل کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد پھیلنے والی افراتفری کے دورران دوسرے شخص نے بھی دھماکا کر دیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 حکومتی فوجی بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے

متعلقہ عنوان :