چینی بینکوں کو زیادہ غیر یقینی صورتحال اور رسک کا سامنا ہے ، موڈیز
ایسی شرح سود، شرح تبادلہ ،سٹاک پرائسز اور رقوم کی ترسیل میں تیزی کے پیش نظر ہوگا
منگل 26 جنوری 2016 18:58
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء/شنہوا)قرضوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے شرح سود ،شرح تبادلہ ،سٹاک پرائسز اور فنڈ کی ترسیل کی تیزی کے پیش نظر چینی بینکوں کو درپیش بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور رسک کو اجاگر کیا ہے ۔موڈیز کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں چینی بینکوں کی مالیاتی کارکردگی بنیادی طور پر ان کے اثاثوں کی کوالٹی کے ارتقاء پر منحصر ہو گی جو کہ ان کے رسک کے خطرے کا مظہر ہو گی ۔
موڈی نے پیشگوئی کی ہے کہ بینکوں کے چھوٹے اور درمیانے سائز کے قرض خواہوں کو بڑھتے ہوئے قرضوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے سے کریڈٹ کی لاگت میں تیزی سے اضافہ ہو گا ۔کیونکہ کسٹمرز مالیاتی مد کی تیزی اور شعبے کی تنزلی کے لئے زیادہ قابل تسخیر ہیں ۔(جاری ہے)
موڈی کے سینئر نائب صدر کریسٹائن کوو نے مزید کہا کہ ہمیں اس امر کی بھی توقع ہے کہ مزید قرض خواہوں کے اپنے متعلقہ شعبوں میں تنزلی اور زیادہ مالیاتی لیوریج کے پس منظر میں ادائیگیاں کرنے کی جدوجہد کے پیش نظر کوآپریٹ قرضوں پر زیادہ ڈیفالٹ قرضے کی ذمہ داریوں اور ویلتھ منیجمنٹ مصنوعات میں بعض نقصانات میں مزید اضافہ ہوگا۔
کوو نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مالیاتی مارکیٹ تیزی اور کارپوریٹ خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے پیش نظر انکی اثر پزیری چین کی منڈیوں کی پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے مختلف ہو گی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.