ڈی سی او اور ڈی پی اونے سکولوں کا اچا نک دورہ کر کے سیکور ٹی انتظا ما ت کا جا ئزہ لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:58

میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء)ڈی سی او طلعت محمود گو ندل کا ڈی پی او سرفراز خان ورک کے ہمراہ سر گو دہا یو نیو رسٹی سب کیمپس میانوالی ، فو جی فاؤنڈیشن سکول اور سٹی سکول کا اچا نک دورہ ۔مذکو رہ تعلیمی اداروں میں سیکور ٹی انتظا ما ت کا جا ئزہ لیا ۔نا قص سیکورٹی انتظا ما ت پر سر گو دہا یو نیو رسٹی سب کیمپس میانوالی کو وارننگ ، سیکور ٹی انتظا ما ت مکمل نہ ہو ئے تو کیمپس کو بند کر دیا جا ئے گا ۔

ڈی پی او سرفرازخان ورک نے اس موقع پر کہا کہ یو نیو رسٹی سب کیمپس میں 32سو سے زائد طلبا ء و طالبا ت سے بھا ری فیس وصول کر تی ہے ۔ان کی حفا ظت کیلئے بھی انتظا ما ت کر نے چا ہیں ۔ڈی سی او، ڈی پی او نے سب کیمپس انتظا میہ کو کہا کہ مین گیٹ پر سیکور ٹی چیکنگ سخت کی جا ئے ۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی کیمروں ، سیکور ٹی گارڈ ز کی تعداد کو بڑھا یا جا ئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ما نیٹر نگ کیلئے ما نیٹر نگ روم بنوا یا جا ئے ۔

انہوں نے با قاعدہ با ؤنڈری وال بھی فوری مکمل کر وانے کی ہدا یت کی ۔انہوں نے علیحدہ سیکور ٹی آفیسر بھی بھر تی کر نے کی ہدا یت کی ۔انہوں نے کہا کہ سیکور ٹی گا رڈ ( ر) فو جی ہوں اور انہیں با قاعدہ اسلحہ دیا جا ئے ۔ضلعی انتظامیہ اسلحہ لا ئسنس فور ی جا ری کر ے گی ۔انہوں نے بلڈنگز پر پو سٹیں قائم کر نے کی بھی ہدایت کی ۔بعدازاں انہوں نے سٹی سکول اور فوجی فا ؤنڈیشن سکول میں سیکور ٹی انتظاما ت کا معا ئنہ کیا ۔

ڈی سی او او ر ڈی پی او نے سٹی سکول انتظامیہ کے سیکور ٹی انتظاما ت پر عدم اطمنا ن کا اظہا ر کیا اور انہیں حکو مت پنجاب کی جا ری کر دہ ایس اوپی پر سو فیصد عملدرآمد کر نے کا حکم دیا ۔انہوں نے کہا کہ سٹی سکول اے پلس کیٹیگری میں شامل ہے اور حساس ادارہ ڈیکلیر ہوا ہے ۔اس لئے جملہ سیکور ٹی انتظاما ت ہر صورت تین دن میں مکمل کئے جا ئیں ۔انہوں نے فوجی فا ؤنڈیشن سکول کی انتظامیہ کو بھی سیکورٹی گارڈ کی تعداد بڑھا نے اور بلڈنگز کی چھت پر خصوصی پو سٹ قائم کر نے کی ہدا یت کی ۔