ملک کی 25فیصدآبادی غذائی قلت کاشکارہے، میاں مقصود احمد
حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے صورتحال پر قابو پائے،امیر جماعت اسلامی پنجاب
ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:56
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں کئے گئے انکشاف کہ ’’پاکستان25فیصد آبادی غذائی قلت کا شکار ہے‘‘ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک کی آبادی کے اس قدر بڑے حصے کا غذائی قلت کا شکار ہونا لمحہ فکریہ ہے۔روٹی،کپڑا،مکان، سب سے پہلے پاکستان اور ایشین ٹائیگربنانے کانعرہ لگانے والوں نے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں بلکہ الٹاان کے مسائل میں اضافہ کرکے عوام کی زندگیوں کواجیرن بنادیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں وسیع وعریض زرعی رقبہ ہے جہاں دنیا کی بہترین اجناس پیداکی جاتی ہیں جوکہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں کے عوام کامعیار زندگی بلند کرسکتی ہیں۔(جاری ہے)
پھر بھی پاکستان کا شمار غذائی قلت کے شکار ممالک میں ہونا حکمرانوں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔حکومت کوچاہئے کہ ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کے تمام دروازے بند،پالیسیوں کاازسرنو جائزہ اور عوامی ترجیحات کومدنظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل سے کچھ ریلیف میسر آئے۔
ساری دنیا میں پٹرول سستا ہورہا ہے جبکہ ہمارے ملک میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی جس پر قوم کو شدید مایوسی ہورہی ہے۔میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزید کہاکہ ملک میں غذائی قلت کااندازہ لگانے کے لئے تھرپارکر میں معصوم بچوں کی ہلاکت ایک تکلیف دہ مثال ہے۔جہاں رواں ماہ غذائی قلت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد70سے تجاوز کرچکی ہے اور صوبائی وفاقی دونوں حکومتیں اس حوالے سے کچھ نہیں کررہی جس ملک میں زراعت معاشی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہووہاں غذائی قلت کا ہونا تلخ حقائق ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابوپالے توملکی آبادی کااتنابڑاحصہ خوراک کی کمی کاشکارہونے سے بچ سکتا ہے اس کے لئے ضرورت ہے کہ برسراقتدار افراد سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔صورتحال میں بہتری لانے کے لئے حکومت وقت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.