چینی شہر میں مادام تساؤ کا نیا عجائب گھر کھولا جائے گا

نئے عجائب گھر میں شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ کے مومی مجسموں کی نمائش ایک ہفتے سے جاری ہے

منگل 26 جنوری 2016 18:50

چونگ جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)مقامی حکام نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس موسم گرما میں جنوب مغربی میونسپلٹی یٹی چونگ جنگ نے ایک نیا عجائب گھر کھولے جانے کے بعد چین کو مادام تساؤ کا موم والا پانچواں عجائب گھر مل جائے گا ۔نئے عجائب گھر کے فروغ کی تشہیر کے سلسلے میں شہر میں ؂گزشتہ ایک ہفتے سے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ ڈیگچز آف کیمرس کے موم کے مجسمے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ عجائب گھر برطانیہ کا مرلن انٹر پیمنٹ گروپ تعمیر کر رہا ہے ۔جو شہر میں ایک لیگو ایڈونچر پارک اور ایکویئرم قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے ۔نئے عجائب گھر میں ہالی ووڈ کے اداکاروں ، کھلاڑیوں اور دنیا بھر کی فلمی شخصیات اور خواتین کے مجسمے رکھے جائیں گے ۔یہ بات چونگ جنگ حکومت نے بتائی ہے ۔200سال سے زائد تاریخ کے حامل مادام تساؤ کے عجائب گھر پہلے ہانگ کانگ، شنگھائی، بیجنگ اور ووہن میں قائم کئے گئے ہیں ۔جن میں جیکی چن ، یاؤ منگ ، بل گیٹس اور ڈیوڈ بیکھم سمیت شخصیات کے مجسمے رکھے گئے ہیں ۔