چینی بحریہ کاہسپتال جہاز بحرالکاہل کا چکر لگانے کے بعد یوشان واپس پہنچ گیا

منگل 26 جنوری 2016 18:49

ہینگ ژو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء)چین کا بحریہ ہسپتال جہاز بحرالکاہل کا چکر لگانے کے بعد فوجی بندرگارہ یو شان واپس پہنچ گیا ، بحری جہاز نے گزشتہ سال ستمبر میں چین اور ملائیشیا کے مابین ہونے والی’’امن اور دوستی 2015 ‘‘ کے نام سے فوجی تربیتی مشقوں میں حصہ لیا تھا ۔جس کے بعد بحری جہاز نے آسڑیلیا ، پولینیزیا، امریکہ ، میکسیکو، بارباڈوز، گری ناڈا اور پیرو کا چکر لگایا ۔

(جاری ہے)

مختلف ممالک کے بحری سفر کے دورا ن بحری جہاز نے انسانی اور طبعی کاروائیاں جاری رکھیں ۔چین کی بحریہ کے ڈپٹی نیوی کمانڈر وانگ ہائی نے بحری جہاز کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بحر ی جہاز کی جانب سے مختلف ممالک کے سفر سے چینی بحریہ کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے جس سے مختلف ممالک کے مابین باہمی تعلقات مزید مضبوط ومستحکم ہوں گے ۔بحری ہسپتال جہاز نے سفر کے دوران 59سرجریز کرتے ہوئے 17400لوگوں کو طبعی امداد فراہم کی جبکہ اس دوران 9400غیر ملکیوں نے بحری ہسپتال جہاز کا دورہ بھی کیا۔