بعض عناصر قبائلیوں کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ،جرگہ مشران ان سازشوں کو ناکام بنادینگے، وزیرستان کی مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑیگا

قبائلی مشران ملک خان، مرجان ملک ،جان فراز وزیر ،حبیب اﷲ خان اور دیگرکا قبائلی جرگہ سے خطاب

منگل 26 جنوری 2016 18:49

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) شمالی وزیرستان قبائل کے مشران نے کہا ہے کہ بعض عناصر قبائلیوں کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن جرگہ مشران ان سازشوں کو ناکام بنادینگے وزیرستان کی مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑیگا۔ وہ منگل کو یہاں منعقدہ گرینڈ جرگہ سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

بنوں ٹاؤن شپ میں اتمانزئی جرگہ سے قبائلی مشران ملک خان مرجان ملک جان فراز خان وزیر ملک حبیب اﷲ خان ملک حاجی شیر محمد خان ملک عطاء محمد خان اور دیگر کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باؤجود ہمارے ان بھائیوں کے مسائل حل نہ ہوسکیں جو بنوں اور دیگر علاقوں میں خیموں میں رہائش پذیر ہیں ہم انکے مسائل کے حل وزیرستان واپسی اور تابناک وزیرستان بنانے کیلئے ہم سب نے ایک ہونا ہے اور اسی طاقت کے ذریعے ہم متاثرین کے مسائل حل کراسکتے ہیں او ر انکے اس اعتماد پر پورا اتر سکتے ہیں جو اعتماد شروع دن سے آج تک ہمارے اوپر ان لوگوں کا ہے اور اگر ہم آج بھی متحد نہ ہوئے تو آئندہ تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں وزیرستان کے قبائل کو دو حصوں میں تقسیم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ہم جرگہ مشران انشاء اﷲ ایسا نہیں ہونے دینگے مشران کی بارہا کوششوں کے باؤجود قبائل ایک صف میں متحد نہ ہوسکیں اور آئندہ ماہ کی 10فروری کو دوبارہ جرگہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :