ساہیوال‘کمرے میں کوئلہ گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث ایک پہلوان جاں بحق

منگل 26 جنوری 2016 18:41

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) کمرے میں کوئلہ گیس بھرجانے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے ایک پہلوان جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی کارکن شیخ انتظار حسین کے بہنوئی سلیم پہلوان ‘بشیر ٹاؤن میں اپنی رہائش گا پر بالائی منزل میں رات کے وقت سردی سے بچنے کے لئے کوئلے جلا کر سوگئے اور کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹ کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کو صبح 9بجے کے قریب اس وقت پتہ چلا جب وہ کمرے سے باہر نہ آئے اور کمرے کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو وہ فوت ہو چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :