اقلیتی برا در ی کے تما م مسا ئل ان کی دہلیز پر حل کر نے کے لئے اپنے تما م تر وسا ئل برو ئے کا رلارہے ہیں،گیان چند ایسرانی

منگل 26 جنوری 2016 18:25

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء )سندھ کے صو با ئی وزیر اقلیتی امو ر گیا ن چند اسرا نی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ اقلیتی برا در ی کو سپو ر ٹ کیا ہے اورمحکمہ اقلتی امو ر اقلیتی برا در ی کے تما م مسا ئل ان کی دہلیز پر حل کر نے کے لئے اپنے تما م تر وسا ئل برو ئے کا ر لا رہا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہندو برا در ی کی نما ئندہ تنظیم پا کستا ن ہندو کونسل کے زیر اہتما م 60غریب ہندو جو ڑو ں کی اجتما عی شا دی کے مو قع پر کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ خو شی کے اس پر مسر ت مو قع پر سندھ حکومت کی جا نب سے 6لا کھ رو پے کا چیک دیا جا رہا ہے جو کہ دس ہزا ر رو پے ہر جو ڑ ے کو دیئے جا ئیں گے ،انہو ں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی امو ر کا محدو د بجٹ ہو نے کے با وجو د ہم نے ریکا ر ڈ کا م کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ کی جا نب سے 1150غریب دلہنو ں کے لئے جہیز کے چیکس اور 1200مستحق غریب اسکا لرز کے لئے 10سے 25ہزار تک کے چیکس دیئے جا چکے ہیں جبکہ 612بیما ر لا چا ر لو گو ں کو میڈیکل کی مد میں امدا د فرا ہم کی جا چکی ہے ۔

اس مو قع پر انہو ں کہا کہ پا کستا ن ہندو کو نسل کے مطا لبے پر ایک ایمبو لیس جلد فرا ہم کر نے وعدہ کیا اور مندرو ں کی مر مت کے کا م کے لئے جو ن تک کی یقین دہا نی کر وائی ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ اقلیتی امو ر کی 450اسکیمیں جو ن تک مکمل ہو جا ئیں گی جس میں سے 265اسکیمیں صر ف تھر پا ر کر کی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے خصو صی دلچسپی لیتے ہو ئے ایک لاکھ سے 34لا کھ کے در میا ن کی تما م اسکیمیں منظو ر کر لی ہیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ پی پی پی اقلیتو ں کے مسا ئل حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اس لئے ہما ر ے لیڈر ز بھی ہندوؤ ں کی دیوا لی ہو یاکرسمس کی خو شیا ں ان سب میں شریک ہو کر اقلیتو ں کو اپنا ئیت کا احسا س دلا تے ہیں ۔اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجا ب شہبا ز شریف کی خصو صی ہدا یت پر سندھ کے دو ر ے پر آئے وزیر اقلیتی امو ر و انسانی حقوق پنجا ب خلیل طا ہر سندھو نے کہا کہ آج یہا ں کے مہما ن خصو صی یہ 60نو بیاہتا جو ڑ ے ہیں جو اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغا ز کر رہے ہیں میں ان سب کو انکی شا دی پر حکومت پنجا ب اور وزیر اعلیٰ پنجا ب شہبا ز شریف کی طر ف سے مبارکبا د پیش کر تا ہو ں اس مو قع پر پنجا ب کے صو با ئی وزیر نے حکو مت پنجا ب کی طر ف سے غریب جو ڑو ں کی ما لی معاونت کے لئے دس لا کھ رو پے کا چیک دیا ۔

شا دی کے اس مو قع پر مترو کہ املا ک بو ر ڈ کے چیئرمین صدیق الفا رو ق نے تما م جوڑو ں کو ازدوا جی زندگی کی شرو عا ت پر مبا رکبا د دیتے ہو ئے کہا کہ پا کستا ن ہندو کو نسل نے ان تما م غریب بچیوں کی شا دی کا انتظا م کر کے معا شر ے میں ایک اعلیٰ مثا ل قا ئم کی ہے جس کی جتنی تعریف کی جا ئے کم ہے ۔کیو نکہ یہ ایک عظیم کا م ہے انہو ں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نوا ز شریف کے ایک نما ئندے کے طو ر پر آیا ہو ں ۔

انہو ں نے کہا کہ انسا ن کو انسا ن سے محبت کر نا چا ہئے کیو نکہ ہم سب آدم کی اولا د ہیں اور سب کو ایک دو سر ے کے مذہب کا احترا م کر نا چا ہئے انہو ں نے کہا کہ کسی صو ر ت میں بھلا ئی کی کو شش نہیں چھو ڑ نا چا ہئے اور یہ ہی طر یقہ ہے جس سے ہم ایک دوسرے کی مدد کر تے ہیں اور ایک مثا لی معا شرہ قا ئم کر سکتے ہیں ْاس مو قع پر انہو ں نے اپنے بو ر ڈ کی جانب سے نو بیا ہتا جو ڑو ں کے لئے 5لا کھ رو پے کا اعلا ن کیا جبکہ ہندو برا در ی کے سب سے بڑ ے مندر سا دھو بیلہ کے مقا م پر میت بس کے لئے 15لا کھ رو پے کا امدا دی چیک دیا ۔

اس مو قع پر پا کستا ن بیت الما ل کے مینجنگ ڈا ئریکٹر بیرسٹر عا بد و حید شیخ ،رکن قو می اسمبلی رمیش کما ر وانکو نی اور پا کستا ن ہندو کو نسل کے دیگر عہدیدا رو ں نے خطا ب کیا جبکہ شادی کی اس تقریب میں ہزا رو ں کی تعدا د میں اقلیتی برا در ی کے مر د ،خوا تین ،بچو ں سمیت بز ر گو ں نے بھی شر کت کی ۔