سندھ منرل پا لیسی تشکیل کے ذریعے معدنی وسائل کو مو ثر اندا ز میں استعما ل کیا جا ئے ،منظور حسین وسان

منرل پا لیسی ،سندھ کی معیشت کے استحکام اور شعبے میں کا م کر نے والے محنت کشو ں کے حقوق کی ضا من ہو گی ،وزیر معدنیات سندھ

منگل 26 جنوری 2016 18:23

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) سندھ کے معدنیا ت و معدنی تر قی کے وزیر منظو ر حسین وسا ن نے کہا ہے کہ اٹھا رویں تر میم کے بعد صو بہ سندھ کی ایک خو د مختا ر منر ل پا لیسی کی تشکیل نہا یت ضروری امر ہے جس کے ذر یعے صو بے میں مو جو د وسیع معدنی ذخا ئر کو مو ثر انداز میں استعمال میں لا کر معیشت کو مستحکم بنا نا مقصو د ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ سندھ منرل پا لیسی ،معدنیا ت و معدنی تر قی کے شعبو ں میں کا م کر نے والے کا ن کنو ں اور محنت کشو ں کے حقوق کی بھی ضامن ہو گی اور اس پا لیسی کے تحت شعبے کے محنت کشو ں کی صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنا یا جا ئے گا اور محنت کشو ں کی صحت کے تحفظ کے لئے تما م ضروری اقدا ما ت پر مو ثر عملدرآمد کرا یا جا ئے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سندھ کے معدنیا ت و معدنی تر قی کے وزیر منظو ر حسین وسا ن نے منگل کو محکمہ معدنیا ت و معدنی تر قی کے زیر اہتما م کرا چی کے مقا می ہو ٹل میں سندھ منر ل پا لیسی کی تشکیل کے لئے منعقدہ ما ہرین کی ایک رو زہ ورکشا پ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ورکشا پ میں معدنیا ت و معدنی تر قی کے شعبو ں کے ما ہرین ،صنعتکا رو ں اور افسرا ن کی بڑ ی تعدا د مو جو د تھی ۔ورکشا پ سے سیکریٹری معدنیا ت و معدنی تر قی سندھ پر ویز احمد سیہڑ ،ڈائریکٹر جنر ل بدر جمیل ،چیف انسپیکٹر آف ما ئنز سندھ سید ارشا د جیلا نی اور محکمے کے دیگر افسرا ن نے بھی خطا ب کیا اور بتا یا کہ سندھ میں تیل ،گیس ،کو ئلے کے ساتھ ساتھ ما ر بل ،چو نے کا پتھر ،گرینا ئٹ ،سلیکا ،ریت ،عا م پتھر اور دیگر معدنیا تی ذخا ئر بھا ر ی مقدا ر میں مو جو د ہیں جنہیں منا سب طر یقے سے استعما ل میں لا کر سر ما یہ کا ر ی اور رو زگا ر کے مواقعو ں میں اضا فے کے سا تھ ساتھ معیشت کو بھی مستحکم کیا جا سکتا ہے ۔

اس مقصد کے لئے صو بے کی منر ل پا لیسی کی تشکیل کے لئے ماہرین کی اس ورکشا پ کا انعقا د کیا گیا ہے تا کہ ما ہرین اور اسٹیک ہو لڈرز کی آرا ء اور تجا ویز کی رو شنی میں ایک قا بل عمل اور مفید منر ل پا لیسی وضع کی جا سکے ۔چا ئے کے وقفے کے دورا ن صحا فیو ں کے سوالا ت کے جوا با ت دیتے ہو ئے صو با ئی وزیر منظو ر حسین وسا ن نے کہا کہ عہدے کی مدت میں تو سیع نہ لینے کے جنر ل را حیل شریف کے اعلا ن سے ان کے اور افوا ج پا کستا ن کے وقا ر میں بے پنا ہ اضا فہ ہوا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جنر ل را حیل شریف نے ملک سے دہشت گر دی کے خا تمے کے لئے بھی دلیرا نہ اقدا ما ت کئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ما ضی میں جنر ل عبدالوحید کا کڑ نے بھی مدت ملا زمت میں تو سیع نہ لینے کی اچھی روا یت قائم کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :