دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قوم فوج کے ساتھ ہے، سعید راشد منج

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:13

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل کے مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا ہر فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گادہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم ساتھ کھڑی ہے ملک کے بہترین مفاد کیلئے پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی فورسز مثالی خدمات پیش کررہی ہیں مورال بلند کرنے کیلئے میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے علماء اکرم ،سیاسی، سماجی،مذہبی ،محب وطن رہنماء قومی اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقرتوں کو ختم، متحد ہو کر محبتوں کا سفیر بن کربحالی امن وانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی جدوجہد کریں چار سدہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز سے تعلیمی اداروں کی حفاظت یقینی نہیں ارباب اختیار کیلئے لمہ فکریہ اور کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے اجلاس میں چیف آرگنائزر و انچارج میڈیا سیل رانا محمد ارسلان اور ممبران، عہدیدران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :