گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں پولیس‘ ریسکیو 1122کی مشق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:13

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء)سیکورٹی اداروں کا دہشت گردی کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں موک ایکسر سائز اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب، ڈی ایس پی عثمان خالد کی قیادت میں پولیس ریسکیو 1122اورمحکمہ ہیلتھ اور سول ڈیفنس نے بروقت پہنچ کر کاروائی کی جبکہ تحصیل فائر بریگیڈ ، محکمہ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں غیرحاضر تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے پیش نظر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پیرمحل میں موک ایکسر سائز کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، حافظ محمد نجیب ،ڈی ایس پی عثمان خالد کی سربراہی میں پولیس ، ریکسیو 1122اورمحکمہ ہیلتھ اور سول ڈیفنس نے بروقت پہنچ کرامد ادی کاروائی کی ریہرسل کی جبکہ تحصیل کمالیہ فائر بریگیڈ ، محکمہ واپڈا اور پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں غیرحاضرہونے کی بناء پر موک ایکسر سائز میں شامل نہ ہوئے ۔