مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر نعیم اختر خان کی ناگہانی موت صحافی برادری سوگ میں ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء)مقامی اخبار کا چیف ایڈیٹر اور نیوز چینل کے بیورو چیف نعیم اختر خان کی ناگہانی موت سے پوری صحافتی برادری سوگ میں ہے اور صحافتی برادری کیلئے نعیم اختر خان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے سیاسی اختلافات کے باوجود نعیم اختر خان نے صحافتی کاز کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ان خیالات کا اظہار یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا ساجد اقبال‘ ارشد محمود ارشی‘ شاہین احسان مغل‘ مرزا محمد زین العابدین سمیت دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نعیم اختر خان نے ایک کارکن کی حیثیت سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا اور 25 سالہ شاندار صحافتی دور گزارنے کے بعد اچانک ان کی وفات نے پوری صحافتی برادری کو رُلا کے رکھ دیا ہے انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا انہوں نے کہا کہ تمام صحافی اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں پتہ نہیں زندگی کس موڑ پر ساتھ چھوڑ جائے آج نعیم خان ہم میں نہیں پتہ نہیں کہ اگلے لمحے کون جدا جائے اس لئے تمام دوست اپنی رنجشیں ختم کرکے متحد ہوجائیں اسی میں ہم سب کی فلاح ہے آخر میں مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعاء کی گئی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔