ڈکیتی کی وارداتیں: عوام لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء)چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں عوام کا لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 33شمالی کے قریب واجد وغیرہ نے افضال حسین کا چنگ چی رکشہ گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین لئے گئے ۔ تھانہ صدر پولیس نے 90جنوبی کے رہائشی افضال کی مدعیت میں عدالت کے حکم پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

61شمالی کے نذیر احمد کی 113جنوبی میں واقع کریشر پر اکبر ،عمران ،رضوان نے اسلحہ کے زور پر 20ہزار روپے نقدی چھین لی 8شمالی کے شیر باز کا موٹرسائیکل اسلام پورہ سے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔131شمالی کے محمد خان کے رقبہ سے برخودار وغیرہ 3افراد 40ہزار روپے مالیتی پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے ۔ خضر آباد فارم سے اخلاق وغیرہ 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی ٹیپ ریکاڈر ،50لیٹر ڈیزل اور 4بیٹریاں چوری کر کے لے گئے ۔ 96جنوبی کے ممتاز کے کنو کے باغ سے فاروق ،مظہر اور خاور وغیرہ 30ہزار روپے مالیت کے کنو چوری کر لے گئے ۔ عمر پارک کے سہیل پرویز کے گھر سے ستار ،عمران اور توقیر وغیرہ 15لاکھ روپے مالیتی زیورات اور گھڑی وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔