گیس کی بندش کیخلاف خواتین کاحکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:09

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) چیچہ وطنی میں گیس کی بندش کیخلاف خواتین نے حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورٹائر جلا کر قومی شاہراہ بلاک کردی،خواتین کے احتجاج کے باعث لاہور ملتان روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی اور دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،سوئی گیس کامقامی عملہ ڈنڈا بردار خواتین کو دیکھ کر فرارہوگیا،مظاہرہ کرنیوالی خواتین نے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کیخلاف شدید نعرہ بازی کی،انکا مؤقف تھا کہ پچھے تین ماہ سے گیس کی بندش کے باعث انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اوروہ لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں ،شدید سردی کے باعث انکے بچے بھی بیمار پڑ چکے ہیں اورانہیں بے شمار مشکلات کا سامنا ہے ،خواتین نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کے گھر میں کبھی گیس بند ہوئی ہے،انہیں عوام کا خیال ہی نہیں،مظاہرہ کرنیوالی خواتین نے مطالبہ کیا کہ گیس فی الفور بحال کی جائے تاکہ انکی مشکلات میں کمی آسکے۔

متعلقہ عنوان :