کمالیہ ‘ڈاکوؤں کی دوران ڈکیتی فائرنگ سے بینک گارڈ اورملازم جاں بحق‘ ایک شدید زخمی

ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل 26 جنوری 2016 18:02

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) کمالیہ میں ڈاکوؤں نے بنک میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر دی‘ جس سے بنک کا گارڈ اور ملازم جاں بحق جبکہ ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق کمالیہ میں واقع ایک نجی بینک میں 4 ڈاکو داخل ہوئے جنہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے مزاحمت کرنے والو ں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس حسب معمول تاخیر سے پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں گارڈ ٹکا خان اور ملازم اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ایک ملازم شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے

متعلقہ عنوان :