سعودی وزیرخارجہ کے نام منسوب عراقی بیان بے بنیاد قرار

سعودی وزیرخارجہ اوران کے عراقی ہم منصب کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بیان

منگل 26 جنوری 2016 17:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)سعودی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ عراقی محکمہ خارجہ کی جانب سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کے نام منسوب بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بغداد حکومت کا الزام مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ بغداد وزارت خارجہ نے وزیرخارجہ عادل الجبیر پر من گھڑت الزام عاید کیا ہے کہ انہوں نے عراق مین متعین سعودی سفیر ثامر السبھان کی بغداد میں نیوز کانفرنس سعودی عرب کے سرکاری موقف کے منافی قرار دیا تھا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ عادل الجبیر اور ان کے عراقی ہم منصب کے درمیان جو بات چیت ہوئی اس میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ نے اپنے سفیر کی عراقی میڈیا سے بات چیت کا کوئی حوالہ نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی حکومت کو اس حوالے سے غلط فہمی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے انفارمیشن منیجمنٹ شعبے کے چیئرمین اسامہ نقلی نے عراقی وزارت خارجہ کے بیان کو قطعی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عراقی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی ملاقات کے دوران سعودی سفیر کی پریس کانفرنس کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی سعودی عرب ثامر السبھان کی عراقی میڈیا سے بات چیت کو سعودی عرب کے سرکاری موقف کے منافی خیال کرتا ہے۔