بھارت میں باپ ،بیٹا ہم جماعت بن گئے

31 سالہ والدہ کلیانی مونڈل بھی لڑکیوں کیلئے مخصوص حصے میں بیٹھتی ہیں،رپورٹ

منگل 26 جنوری 2016 17:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں کے ایک ہائی سکول میں باپ اوربیٹا ہم جماعت بن گئے ،بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں ڈھٹالہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع حضرت پور ہائی اسکول کی 11ویں کلاس میں بپلاب مونڈل اپنے 41 سالہ والد بالارام مونڈل کے ساتھ ہی بیٹھتا ہے جبکہ اس کی 31 سالہ والدہ کلیانی مونڈل لڑکیوں کے لیے مخصوص حصے میں بیٹھتی ہیں،ضلع نادیہ کے علاقے اترپتی کاباری کے رہائشی منڈال خاندان کے یہ افراد صاف ستھرے یونیفارم میں ملبوس ہوکر اپنی سائیکلوں پر اسکول جاتے ہیں اور کلاس میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب دینے کے لیے فورا ہاتھ کھڑے کردیتے ہیں جبکہ ان کے ہم جماعت ابھی جواب سوچنے کے لیے سر ہی کھجا رہے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :