بھارتی جہاز نے غلطی سے بم راجستھان پر گرادئیے

جنگی طیارے نے پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقے بارمر میں گڈگی کے مقام پر بم گرائے

منگل 26 جنوری 2016 17:56

راجستھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) بھارت کی ایئرفورس کے ایک جنگی طیارے نے راجستھان میں 5 بم گرائے، تاہم اس بمباری سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،انڈین ائیر فورس نے جنگی جہاز سے بم گرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی طیارے نے راجھستان میں پاکستان کی سرحد کے قریب واقع علاقے بارمر میں گڈگی کے مقام پر بم گرائے۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ بم حادثاتی طور پر اس علاقے میں گرے۔جنگی جہاز سے گرائے گئے پانچوں بموں کی آوازیں 10 کلومیٹر دور تک سنی گئیں،بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی جہاز سے بم اس وقت گرے جب وہ گڈگی کے مقام پر محوِ پرواز تھا۔انڈین ائیر فورس نے جنگی جہاز سے بم گرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پانچوں بم ویران علاقے میں گرے اس لیے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اگر یہ آبادی پر گرتے تو بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :