بھارت،فیسوں میں اضافہ، میڈیکل کی تین طالبات کی خودکشی

تینوں طالبات نے کالج کے احاطے میں واقع کنوئیں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،بھارتی ٹی وی

منگل 26 جنوری 2016 17:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے ایک پراؤیٹ میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافے پر تین طالبات کے خودکشی کرنے کے واقعہ کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تین لڑکیوں نے گذشتہ ہفتے کو کالج کے احاطے میں واقع ایک کنوئیں میں چھلانگ لگا کر خود کش کر لی۔

انھوں نے ایک تحریری چھوڑی ہے جس میں کالج انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ زیادہ فیسیں وصول کر رہے ہیں اور ان فیسیوں کی رسید بھی فراہم نہیں کر رہے۔اس واقع کے بعد طلبہ اور ان کے والدین نے کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور حکام سے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس وی ایس یوگا میڈیکل کالج کی اٹھارہ سالہ ای سرانیا، اٹھارہ سالہ وی پریانکا اور انیس سالہ مونیسا نے اپنی آخری تحریر میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ انتہائی زیادہ فیسیں لینے کے باوجود کالج میں سہولیات نہیں ہیں، مناسب اساتذہ نہیں ہیں اور کوئی پڑھائی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک اعلٰی پولیس اہلکار نے بی بی سی ہندی کے عمران قریشی کو بتایا کہ وہ کالج کے مالک واسکی سبرامنین کی تلاش کر رہے ہیں۔ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق اس میڈیکل کالج میں کوئی کلاس روم نہیں ہیں، لیباٹریاں نہیں ہیں اور کوئی تعلیمی عملہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :