کراچی ، شیخ عبد القادرجیلانی ؓ نے قر آن و شریعت کی بنیا دپر روحانیت کا تعا رف پیش کیا،مولانا ابرار رحمانی

منگل 26 جنوری 2016 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر مولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ شیخ عبد القادرجیلانی ؓ نے قر آن و شریعت کی بنیادپر روحانیت کا تعا رف پیش کیا ، آج ہم صو فیا ئے کرا م کی تعلیما ت کو نظر انداز کر کے صراط مستقیم سے بھٹک رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ صوفیا ء کا مصلحا نہ کر دار دین اسلام کی اصل ہے جنہو ں نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا مگر افسوس آج ملک میں صوفیا ئے کرام کے مزارات ،خانقاہیں اور مساجد بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جامع مسجدسینٹرل فائر بریگیڈ نزد سِول ہسپتال میں غو ث الا عظم کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ کانفرنس میں جما عت اہلسنّت کراچی کے ناظم صوفی حسین لاکھانی نے خطاب میں کہا کہسیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی نے کردار و عمل سے مخلوق خداکی رہبری و رہنمائی فرمائی ، جن کے علم و عرفان کے سلسلے آج بھی جا ری وساری ہیں اوران کی بارگاہیں فیوض و برکات کا منبع اور رشد و ہدایت کا مرکز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ صو فیائے کر ا م نے ذکر الہی کو بنیا د بنا کر مخلو ق کی ظا ہری و با طن کی تر بیت و اصلا ح کا عظیم فریضہ ا نجا م فر ما یا۔ اس موقع پر مولانا شوکت حسین سیالوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ غو ث الاعظم کی کتابِ زندگی کا ایک ایک ورق رب کریم کی عبا دت ،اطا عت اور کا مل بندگی کی عظیم داستان ہے۔ اسلا م میں دولت ،شہرت ،عہدہ اعلیٰ نہیں بلکہ تقویٰ کی بدولت اﷲ کی با رگا ہ میں اعلیٰ مقام عطا ہو تا ہے ،اولیا ء کرام اسلام کے سفیر ہیں جنہو ں نے رحمۃ اللعالین کی تعلیما ت کے مطا بق انسا نیت کی فوز و فلا ح کیلئے جدو جہد کی اور اصلا ح کی شمعیں روشن کیں یہی وجہ ہے کہ دنیا سے انتقال کے کئی سا لو ں بعد بھی لوگو ں کے دلو ں پر حکمرا نی کر رہے ہیں ۔

اس موقع پرمولانا سعید احمد قاسمی، غفران احمد ،عبد اﷲ خلصائی،اشرف اعوان،آصف قادری،احمد آگریا،حاجی اشرف ،اختر قادری بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :