کسٹم بلوچستان نے رواں سال 7ماہ کے دوران 1ارب روپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا،ایڈیشنل کلکٹر کسٹم بلوچستان کا تقریب سے خطاب

منگل 26 جنوری 2016 17:45

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل کلکٹر کسٹم بلوچستان ڈاکٹر فریدا حمد نے کہا ہے کہ کسٹم بلوچستان نے رواں مالی سال کے 7ماہ کے دوران 1ارب روپے قریب مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ قانونی طریقے سے اپنی تجارت کرسکیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو ماڈل کسٹمز کلکٹر یٹ کسٹم ہاؤس کوئٹہ میں عالمی کسٹم ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے چیف انکم ٹیکس کمشنر شہزادہ طاہر زمان ، سد احسان شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس کسٹم انعام اﷲ وزیرمحمد موسیٰ اعوان ،عالمگیر خان درانی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ جمال خان ترکئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کلکٹر کسٹم بلوچستان ڈاکٹر فرید احمد نے کہا کہ کسٹم بلوچستان غیر ملکی اشیاء کی اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران کسٹم بلوچستان نے ایک ارب روپے کے قریب مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا جو ہمسایہ ممالک سے اندرون ملک اسمگل کیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کسٹم کی جانب سے غیرقانونی پکڑے جانے والے سامان میں ڈیزل ،کپڑا ، ٹائر ، کھاد ، چرس ، شراب ، چائے کی پتی ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ، پٹرول ، موبائل آئل اور دیگر سامان شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران کسٹم بلوچستان کے عملے نے 400سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم بلوچستان ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ تاجروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کسٹم ڈے منانے کا مقصد تاجروں اور کارخانہ داروں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ،قوانین کی فہم اور علمداری کو یقینی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن ہر سال اس دن کیلئے ایک نئے تھیم اور نعرے کا انتخاب کرتی ہے جس کے حصول کیلئے سال بھر محکمہ کسٹم کے تمام اہلکار کوشش کر رہے ہیں رواں سال کے تھیم کا مقصد ہے کہ درآمدات اور رآمدات کے معاملات میں پروسس اور پروسیجر کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت آسان تر بنایا جائے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے مقابلے میں دس سال قبل درآمد کنندگان کی مشکلات بہت زیادہ تھیں مگر آج اس قدر سہولیات زیادہ ہوئی ہیں کہ کوئی بھی امپیوٹر آسانی کے ساتھ درآمدات کے مراحل طے کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشس ہے تاجروں کو قانونی تجارت کی راہ میں حائل مشکلات سے نجات دینے کیلئے تمام تر صلاحیتوں اور کوششوں کو بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اگلے سال تک کمپیوٹرائز سسٹم کو سرحد ی شہر وں تک منتقل کیا جا سکے ہمیں یقین ہے کہ تجارت کی راہ میں ہماری کوششوں کو بار آور کرنے کیلئے تاجر برادری کا تعاون ہمیشہ ہمیں حاصل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کا ٹارگٹ 7ماہ میں حاصل کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں کے تاجروں کو کسٹمز پر پورا پورا اعتماد ہے اور وہ ان کی ہر طرح کی قانونی تجارت میں معاونت کر رہے ہیں۔

انہوں نے محکمہ کسٹم انٹیلی جنس کے دائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت سٹاف کی کارکردگی اور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ڈاکٹر فرید احمد خان نے محکمہ پولیس اور ایف سی کی طرف سے ہر موقع پر خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کلکٹر کسٹمز ڈاکٹر محمد سعید خان جدون کی انتھک اور بے مثل کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک تقلید آفیسر اور ٹیم لیڈر قرار دیا جن کی کوششوں کی بدولت محکمہ اور اسٹاف کی عزت میں اضافہ ہواہے ۔تقریب کے اختتام پر محکمہ کی طرف سے محکمانہ ترقی پانے والے سنیئر سپاہیوں کو ایڈیشنل کلکٹر نے حوالدار ی کے بیجز لگائے اور شیلڈ دیں۔

متعلقہ عنوان :