بھتہ خوری کے مقدمہ میں لیاری گینگ وار کے کارندے احسن کو جرم ثابت ہونے پر 7سال قید کی سزا سنادی گئی

منگل 26 جنوری 2016 17:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے مقدمہ میں لیاری گینگ وار کے کارندے احسن کو جرم ثابت ہونے پر 7سال قید کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو 10ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانے پر مزید 6ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے ،،ملزم نے بذریعہ 2014میں ڈاکس کے رہائشی معیز الدین سے 3لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور خود کو لیاری گینگ وار کا کارندا ظاہر کیا بعدازاں پولیس نے ملزم 50ہزار روپے بھتہ لیتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :