سندھ ہائیکورٹ نے سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری تعلیم کو 4فروری کیلئے نوٹس جاری کردئیے

منگل 26 جنوری 2016 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری تعلیم کو 4فروری کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں پائلر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کی دورکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقٖف اختیار کیا گیا کہ پشاور آرمی پبلک اسکول حملے کے بعد سندھ میں اسکولوں کی سیکیورٹی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی اکتوبر2015میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دئیے گئے تھے تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکریٹری تعلیم کو 4فروری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔