کراچی،100روزہ مشن نارکوٹکس فری پاکستان اسپورٹس گالہ کا ولولہ انگیز و پرجوش آغاز

منگل 26 جنوری 2016 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) حکومتِ پاکستان کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری پروگراموں اور کوششوں کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی عوامی آگاہی مہم کا آغاز ’’100روزہ نارکوٹکس فری پاکستان اسپورٹس گالہ کے پُرجوش اور ولولہ انگیز باکسنگ مقابلوں سے ہوا ۔پاکستان کے معروف قانون دان، سماجی کارکن اور پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹر نیشنل کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ نے نمائشی فائٹ کرکے باکسنگ مقابلوں کا آغاز کیا۔

اِس موقع پر اسپورٹس گالا کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان اور ایف سی باکسنگ کلب کے صدر جمعہ خان بلوچ بھی موجود تھے۔باکسنگ رنگ جو مین روڈ کے چوراہے پر بنایا گیا تھا ،پر پہنچنے پر ایف سی باکسنگ کلب کے عہدے داروں نے مہمانِ خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انھیں سندھی اجرک پہنا کر والہانہ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے اڈوں کے درمیان ہونے والے یہ مقابلے کیڈٹ اور جونیئرگروپ کے درمیان انتہائی دلچسپ ، پُر جوش ، ولولہ انگیز اور تیز رفتار فائٹ کے ساتھ منعقد ہوئے ۔ چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان نے انتہائی جذباتی انداز میں بتایا کہ اِن باکسرز نے منشیات فروشوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اور اِنھیں نوشتہ دیوار دکھاتے ہوئے ناک آؤٹ کردیا ہے اور منشیات فروشوں کو باکسنگ کے ذریعے نست و نابود کرنے کا اندیہ دیدیا ہے ۔

مہمانِ خصوصی عابد علی ایڈووکیٹ اِن مقابلوں کو دیکھ کر مبہوت رہ گئے اور باکسرز کی فائٹ کوالٹی دیکھ کر انگشت بدان رہ گئے۔ آخر میں عابد علی ایڈووکیٹ نے اپنی اپنی کیٹگری میں چیمپئن بننے والے20سے زائد باکسرز نے خوبصورت ٹرافیاں ، شیلڈیں ، سرٹیفیکیٹ اور ٹی شرٹ تقسیم کی اور اِن باکسرز کے جذبہ حب الوطنی کو خوب سراہا۔ دریں اثنا چیف آرگنائزر کلیم اعوان نے بتایا کہ باکسنگ کے سینئر کیٹگری کے مقابلے7فروری سے شروع ہونگے جبکہ کرکٹ ، فٹبال، باسکٹ بال، تھرو بال اور ٹیبل ٹینس کے ماقبلے آج سے شروع ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :