کراچی، پروفیسر یوسف فضل کی علمی وادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ،عبدالوسیم

منگل 26 جنوری 2016 17:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) استاد الا اساتذہ ،ماہر تعلیم پروفیسر یوسف فضل مرحوم کے سانحہء ارتحال پر اُن کی یاد میں الحمید سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد میں علمی و ادبی ادارے حلقہء فکر ونظر پاکستان(رجسٹرڈ) اور ماہنامہ ’’الا نسان‘‘ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم اور ایم کیو ایم CECکمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی تھے جبکہ مرحوم کے ساتھی و سابق چئیرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی عزیز انصاری نے تقریب کی صدارت کی دیگر مقررین میں الحمید سیکنڈری اسکول کے سربراہ اور حلقہء فکر و نظر پاکستان(رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحمید ،ماہنامہ الانسان کے مدیر خصوصی ڈاکٹر ایوب عباسی ،بیورو چیف روالپنڈی تنویرزبیری ،مرحوم کے صاحبزادگان سید جاوید وسید جعفر بابراور صاحبزادی عینیزے سید ،ایم اے نعیم ،سید اسلم علی اور آصف آغائی کے نام شامل ہیں جبکہ الحمید سیکنڈری اسکول کی انچارج ڈاکٹر نیر افشاں،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر منور حمید، ماہنامہ الانسان کے چیف ایڈیٹر نصرت حسین ،علمی و ادبی اور سماجی شخصیات محمد اکرم خان ،ایم صدیق ملک ،شفیق احمد عباسی ،عقیل احمد عباسی ،پروفیسر جمیل احمد ،آفتاب احمر ،سید سلیم احمد و دیگر نے خصوصی طورپر شرکت کی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے کہا کہ پروفیسر یوسف فضل کی علمی و ادبی ،سیاسی و سماجی اور فلاحی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ،وہ ایک آئیڈیل اُستاد اور عظیم کردار کے حامل انسان تھے نسل نو اُن کے افکار و تعلیمات کو اپنا کر اپنی منزل پر جلد پہنچ سکتی ہے وہ انتہائی محب وطن اور انسان دوست شاعر و ادیب بھی تھے جبکہ اُن کے بچے خود پروفیسر مرحوم کا عکس ہیں ۔

(جاری ہے)

احمد سلیم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروفیسر یوسف فضل جیسے عظیم انسان اپنے کارناموں اور اعلیٰ کردار کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں انہیں صدیوں کا سکوت بھی فنا نہیں کرسکتا وہ ہرباکردار انسان کا عکس بن کر ہمارے اندر ہی رہتے ہیں ہمیں بھی اُن کی طرح ؂بلند یء کردار کاحامل بننا چاہیے صدر تقریب عزیز انصاری نے مرحوم کے ساتھ بیتے لمحات کا تذکرہ کیا اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر یوسف فضل انتہائی منکسر المزاج انسان تھے جو بڑے اور عظیم انسان کے بلندکردار کی نشانی ہے تقریب کے میزبان ڈاکٹر عبدالحمید اور ڈاکٹر ایوب عباسی نے اپنے خطاب میں مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی علمی و ادبی تحقیقی و سماجی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ پروفیسر یوسف فضل ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے وہ بیک وقت شاعر،ادیب ،انشاء پرداز ،محقق اور نقاد بھی تھے جبکہ انہوں نے شعبہء نعت پر بھی بہت تحقیقی کام کیاتھا ڈاکٹر عبدالحمید نے اُن کے نعتیہ کلام اور نعت کے حوالے سے کی گئی تحقیق کو کتابی صورت میں حلقہ فکر و نظر پاکستان کے تحت شائع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا مرحوم کی صاحبزادی عینیزے سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے والد ایک آئیڈیل باپ اور گھر کے سربراہ تھے ہم نے ان سے بہت کچھ سیکھاوہ ہم سے ہماری سطح پر آکر بات کیا کرتے تھے جبکہ صاحبزادے سید جاویدیوسف نے ڈاکٹر عبدالحمید نصرت حسین اور ڈاکٹر ایوب عباسی کا تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پرجبکہ دیگر مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :