صحت کے عالمی ماہرین نے ٹی بی کے لئے کم خرچ اور آسان طریقہ ایجادکرلیا

منگل 26 جنوری 2016 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)صحت کے عالمی ماہرین نے ٹی بی کے لئے کم خرچ اور آسان طریقہ ایجاد کیا ہے جو ترقی پزیر ممالک میں ہزاروں افراد کو اس بیماری سے بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

جرنل ٹیوبر کلاسس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ آلہ ٹی بی کے لئے استعما ل کئے جانے والی مہنگی مائیکرو اسکوپ کی جگہ لے سکتا ہے ۔ اس آلے کی مدد سے مریض میں ٹی بی کے جراثیم کو سات دن میں شناخت کیا جاسکتا ہے ۔