کراچی ،بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہائیڈرنٹس گرادیئے ،3افراد زیر حراست

منگل 26 جنوری 2016 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہائیڈرنٹس گرادیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہائیڈرنٹس گرادیئے ہیں ،کارروائی کے دوران 3افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔غیر قانونی ہائیڈرنٹس گھروں میں بنائے گئے تھے ۔رینجرز نے ہائیڈرنٹس سے اسلحہ ،وائرلیس سیٹ ،پانی کی موٹریں اور پائپ برآمد کرلیے ہیں ۔غیر قانونی ہائیڈرنٹس چلانے والے زیر حراست 3ملزمان واٹربورڈ کی لائنوں سے پانی چوری کرکے شہریوں کو مہنگے داموں بیچ رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :