کراچی، زکریا قتل کیس، پولیس کوجواب کیلئے 30جنوری تک مہلت

منگل 26 جنوری 2016 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) کراچی میں سیشن جج جنوبی نے گزری پولیس مقابلے کے ذکریا قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے گذری میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان ذکریا کے قتل کیس کی سماعت سیشن جج جنوبی اﷲ بچایو گبول کی عدالت میں ہوئی۔پولیس اہلکاروں کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر مبینہ مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو طلب کیا تھا۔پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست ذکریا کی والدہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :