18 اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں ونٹی لیٹرزخراب ہونے کا انکشاف

منگل 26 جنوری 2016 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کے 18 اضلاع سرکاری ہسپتالوں میں ونٹی لیٹرزخراب ہونے کا انکشاف جبکہ10اضلاع میں مشینیں دستیاب نہ ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور مریضوں کیلئے سہولیات کے حوالے سے مقامی این جی او کی طرف سے محکمہ صحت کی دی جانے والی مسنگ فیسیلیٹی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کی 11 کروڑ آبادی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں 500 سے زائد ونٹیلیٹر انتہائی خراب حالت میں ہیں جو انسانی زندگیوں کیلئے خطرے کا موجب ہیں جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع میں سے 10 اضلاع ایسے بھی ہیں جہاں پر ونٹیلیٹر دستیاب ہی نہیں ،رپورٹ کے مطابق محکمہ ہیلتھ نے اگر اس طرف توجہ نہ دی تو مریضوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔