چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد سر دار آصف نے بہترین کارکردگی پر ایجوکیشن یونٹ اور دیگر ٹریفک وارڈنز میں ہزاروں روپے کے انعامات تقسیم کیے

منگل 26 جنوری 2016 17:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر سر دارمحمد آصف خاں نے بہترین کارکردگی پر ایجوکیشن یونٹ اور دیگر ٹریفک وارڈنز میں ہزاروں روپے کے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے فرائض منصبی نبھانے والوں کو محکمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جن کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔

علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر نے موٹر سائیکل رکشہ جات کے لیے ضلعی حکومت کی جانب سے شہری حدود میں پابندی کے فیصلہ کے عمل درآمد کے لیے چلائی جانے والی آگاہی مہم میں کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق اچھی کارکردگی پر سی ٹی او کی جانب سے انچارج ایجوکیشن یونٹ وقاص علی،ٹریفک وارڈنز محمد سلیم ،شاہد ہدایت ،مقصود احمد،عمران اشرف ،ظفر اقبال،خرم شہزاد ،حسنین شوکت، تحسین مجید،مدثر نیازی ،طارق پٹھان، منیر افضل اورکانسٹبلان ناصر سیال اور نسیم احمد میں انعامات تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او آفس میں منعقدہ تقسیم انعامات تقریب سے سی ٹی او نے خطا ب کے دوران کہا کہ تمام سیکڑ انچارجز اور ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے موٹر سائیکل رکشہ کی شہری حدود میں روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات تسلی بخش ہیں تاہم دائر ہ کار کو مزید توسیع دی جائے اور اس خصوصی مہم کو بھر پور انداز سے جاری رکھا جائے ۔ہر روڈ پر سیکڑ وائز کی جانے والی آگاہی مہم کا جائزہ آئندہ بھی لیا جاتا رہے گاتاہم گرینڈ آپریشن کے لیے سیکڑز میں انتظامات کو حتمی شکل بھی دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :