باچا خان یونیورسٹی پر بے رحم اور بزدل دہشت گردوں کاحملہ قابل مذمت ہے ‘ دہشتگردوں نے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیا ‘ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور محب وطن پاکستانیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

پاکستان سنی تحریک فیصل آباد کے ضلعی صدر آصف رضاقادری کاسانحہ چارسدہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب

منگل 26 جنوری 2016 17:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء ) باچا خان یونیورسٹی پر بے رحم اور بزدل دہشت گردوں کاحملہ قابل مذمت ہے ۔ دہشت گردوں نے پاکستان کے مستقبل پر حملہ کیاہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور محب وطن پاکستانیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد آصف رضاقادری نے پاکستان سنی تحریک PP-67کے زیر اہتمام سانحہ چارسدہ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کے خلاف موثر کاروائی کرنا ہوگی ۔ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنا ہوگا۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو دہشت گردی کے خلاف ایک آواز بننا ہوگا ۔

(جاری ہے)

امن دشمنوں کا کوئی مذہب اور کوئی ریاست نہیں پاک فوج او ر دیگر سکیورٹی اداروں کی کاروائیوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔

ضرب اورقومی ایکشن پلان کی کامیابی میں پاکستان کا تحفظ پوشیدہ ہے بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے ۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے پوری قوم دہشت گردی کے پاک فوج کیساتھ ہے۔ پی ۔ایس ۔ٹی کے ضلعی صدر نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے جنونی عزائم کی بھینٹ چڑھا کر چار سدہ یونیورسٹی کو خون میں نہلا دیا ۔ تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف نوجوانوں کو قتل کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں اور وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں اور ان کے حمایتوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ محب وطن قوتوں کو مل کر ان کے خلاف اپنے اداروں کا ساتھ دینا ہوگا ۔ آپریشن ضرب عضب میں ہمارے اداروں کی کار کردگی مثالی ، شاندار او ر تاریخی ہے ۔