جمعیت کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے ونٹر سٹڈی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے
گلگت بلتستان کے دو سو منتخب طلبہ کومیٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تیاری کروائی جائے گی
منگل 26 جنوری 2016 17:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے ونٹر سٹڈی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے، اس کیمپ میں گلگت بلتستان کے دو سو طلبہ کو میٹرک اور انٹر کی تیاری کروائی جائے گی۔
(جاری ہے)
جمعیت دس سال سے گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے لاہور میں ونٹر سٹڈی کیمپ قائم کر رہی ہے، طلبہ کو کھانے ، رہائش اور ٹیوشن کی سہولیات اسلامی جمعیت طلبہ مفت فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ طلبہ کی کیرئر کونسلنگ کے لئے خصوصی پروگرامز بھی منعقد کئے جاتے ہیں ، جبکہ سکالرز اور نامور صحافیوں کے خصوصی لیکچرز بھی کروائے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے، واضح رہے کہ یہ کیمپ دو ماہ تک چلے گا، اس کے لئے نامور اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.