پشاور: نجی اسکول کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 17:06

پشاور: نجی اسکول کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء): بشیر آبادمیں نجی اسکول کو بم سے اُڑانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ بشیر آباد میں بچہ بم کو اسکول لے جانے کی بجائے گھر لے گیا۔

(جاری ہے)

جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ۔ بی ڈی ایس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک پریشر کُکر میں نصب کیا گیا تھا۔