چائلڈ لیبر کے نام پر اینٹوں کے بھٹوں پرچھاپوں کے خلاف بھٹہ مالکان سراپا احتجاج ،ٹریفک جام

منگل 26 جنوری 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) چائلڈ لیبر کے نام پر اینٹوں کے بھٹوں پرچھاپوں کے خلاف بھٹہ مالکان سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک جام کردی۔ احتجاجی بھٹہ مالکان کامطالبہ تھا کہ بھٹوں پر پولیس چھاپوں کا سلسلہ بند کیاجائے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے مطابق سرکاری افسران چھاپوں کی سکورنگ گھیم کی خاطر بھٹہ مالکان کو پریشان کرنے پرتلے ہوئے ہیں اور اگر انہوں نے چھاپوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ اپنے بھٹے مستقل بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

اس موقع پر مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما شعیب نیازی نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعرات کو لاہور میں آل پاکستان بھٹہ مالکان کنویشن منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کالالحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شعیب نیازی نے حکومت کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ بند کرنے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :