مشترکہ گشت میں چین ، لاؤس ،میانمر اور تھائی لینڈ کے جہاز حصہ لے رہے ہیں

منگل 26 جنوری 2016 16:15

کن منگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء /شنہوا ) مجرمانہ سرگرمیوں سے آبی گزرگاہ کا دفاع کرتے ہوئے چین ، لاؤس ، میانمر اور تھائی لینڈ نے منگل کی صبح کو 2016میں دریائے میکانگ کے مشترکہ گشت کے پہلے راؤنڈ کا آغاز کر دیا ، گشتی جہاز جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان شہر ژائی شوانگ میں گوانگ لیائی کی بندرگاہ سے صبح 8.00روانہ ہوئے ، چار روزہ گشت میں قانون نافذ کرنے والے 8 جہاز شامل ہیں جن میں پانچ چین کے اور تین لاؤس کے ہیں ، چاروں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اہلکار منشیات ، ہتھیار اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کی روک تھام کے لیے گولڈ ن ٹرائی اینگل ریجن میں جانچ پڑتال کریں گے ۔

(جاری ہے)

مشترکہ گشت 5اکتوبر2011کو ایک گروہ کی طرف سے 2مال بردار جہازوں کو اغواء کر نے اور تھائی پانیوں 13چینی ملاحوں کو ہلاک کرنے کے بعد پیدا ہونے والے سلامتی خدشات سے نمٹنیکے لیے دسمبر 2011میں شروع کیا گیا ، یہ 2011کے بعددریائے میکانگ میں مشترکہ گشت کا 42واں راؤنڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :