القیق کو کچھ ہوا تو ذمہ دار اسرائیل ہوگا، دشمن کو بھاری قیمت چکانا ہوگی،حماس

منگل 26 جنوری 2016 15:10

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل جیل میں انتظامی حراست کیخلاف دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنیوالے صحافی محمد القیق کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اگران کی زندگی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا اور دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔حماس ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم اوراسرائیلی دشمن کے درمیان بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق ایک سرخ لکیر بن چکے ہیں اگران کی زندگی کو کچھ ہوا ہے تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی برقرار رہتی ہے جس کے نتیجے میں القیق کی موت واقع ہوجاتی ہے تو حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کو غیرمعمولی اور غیر متوقع فیصلے کرنے پرمجبور ہونا پڑے گا۔ ان کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔حسام بدران نے خبردار کیا کہ اگر بھوک ہڑتالی صحافی کی بھوک ہڑتال کے باعث موت واقع ہوتی ہے تو صہیونی دشمن کے خلاف ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔ اس لئے ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتالی صحافی کو فوری طورپر رہا کرے یا اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔

متعلقہ عنوان :