خواجہ اظہار کی اسمبلی احاطے میں مسمار کوارٹرز متاثرین سے ملاقات

مسمار کیے جانے والے کوارٹرز کے مکینوں سے وعدے پورے نہیں کئے گئے ،وہ ہر مظلوم کے ساتھ ہیں،اپوزیشن لیڈر

منگل 26 جنوری 2016 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے منگل کو اسمبلی احاطے میں مسمار کوارٹرز کے احتجاجی متاثرین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں انہوں نے کہاکہ مسمار کیے جانے والے کوارٹرز کے مکینوں سے وعدے پورے نہیں کئے گئے ،وہ ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں خواجہ اظہار نے کہا کہ متاثرین سے وعدے پورے نہیں کئے گئے ۔کوارٹرز میں نہ بجلی فراہم کی گئی ہے نہ گیس۔انھوں نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ رہائشیوں سے کسی حکومتی نمائندہ نے رابطہ نہیں کیا ، شہر میں کوئی بھی شخص بے یارو مددگار نہیں ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :