زمین کے ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈکر نے کے پراجیکٹ کو جون2016ء تک مکمل کر لیا جائیگا‘ عرفان دولتانہ

منگل 26 جنوری 2016 15:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی زمین کے ریکارڈ کو کمپیو ٹرائزڈکر کے نئی تار یخ رقم کی ہے،ورلڈ بنک کی معاونت سے اس پراجیکٹ کو جون2016ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 36 اضلاع کے 22 ہزار سے زائد دیہی مواضعات کے 5.5کروڑمالکان اراضی کا ریکارڈ کمپیو ٹرائزڈکرکے 143تحصیلوں میں قائم اراضی کا ریکارڈسنٹرز سے کمپیو ٹرائزڈ فرد اور انتقالات کی سہولیات فرایم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جسکی بدولت ہر ماہ ایک لاکھ سے کمپیو ٹرائزڈ زائدفردات کے اجراء اور 50ہزار کے قریب کمپیوٹرائزڈ انتقالات کے ذریعے سرکاری فیس کی وصولی سے صوبائی خزانے میں اوسط400 سے500 ملین روپے جمع کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کمپیو ٹرائزیشن کے لا محدود فوائد ہیں جس کی بدولت اب ہر مالکان اراضی معمولی کھتوٹی سرکاری فیس کی بدو لت فرد کا فوری اجر اء ممکن اور انتقال اراضی کی تیزین خدمات کی فراہمی ہو رہی ہے۔لینڈ ریکارڈ کمپیو ٹرائزیشن کی بدولت غلطیوں اور جعلسازی کا خا تمہ اور بد عنوانی کا سد باب ہو گیا ہے۔ مالکان اراضی اور حقداران کے حقوق کا تحفظ بھی ممکن ہو گیا ہے۔