Live Updates

الیکشن کمیشن نے اسلام آبادمیٹرو پولیٹن کارپوریشن مخصوص نشتوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ستائس نشستوں میں سے 18 پر مسلم لیگ ن اور 9پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی

منگل 26 جنوری 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آبادمیٹرو پولیٹن کارپوریشن مخصوص نشتوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ستائس نشستوں میں سے 18 پر مسلم لیگ ن اور 9پر پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین کی 17 نشستوں میں سے 11 ن لیگ 6 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے ‘یوتھ، مزدور کسان، غیر مسلم کی 9 نشستوں میں ن لیگ 6 پی ٹی آئی کے تین امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ‘ٹیکنوکریٹ کی واحد نشست (ن) لیگ نے حاصل کر لی ‘نو منتخب ممبران کا جمعہ کو حلف اٹھانے کا امکان ہے حلف کے بعد اسلام آباد کے پہلے میئر اور ڈپٹی مئیرز کے چناؤ کا شیڈول جاری ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات