چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان اور مینجر گرفتار

منگل 26 جنوری 2016 14:52

قصور۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء)اے سی قصور وردہ مشہود شورش نے قصور اور اس کے گردونواح میں اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے مار کر چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان اور مینجرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کروا دیئے۔

(جاری ہے)

اے سی قصور وردہ مشہود شورش نے پولیس فورس کے ہمراہ قصور اور اس کے گردونواح میں دس بھٹوں کا معائین کیا اور بچوں سے جبری مشقت پر بھٹہ منیجر امجد علی ،صغیر احمد کو گرفتار کرلیا۔اے سی قصور نے کہاکہ چائلڈ لیبر لازکی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی مزید تیزکردی گئی ہے ‘اب کوئی بچہ بھٹے پر کام نہیں کرے گا ‘بلکہ سکول جانا ہر بچے کا بنیادی حق ہے جو اسے ہرصورت ملنا چاہیے۔